پاکستان

ٹک ٹاک نے پاکستان میں نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

کراچی: ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے برانڈ کی ترقی کے لیے اس پلیٹ فارم کی طاقت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے نام سے یہ سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کو ایسے ٹولز فراہم کرتا ہے جن کی مدد سے وہ ٹک ٹاک کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نئی آڈئینس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایک آسان اور استعمال میں سہل پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو مؤثر انداز میں بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس فیچر کا تعارف مقامی کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے  لیے ٹک ٹاک کے جاری عزم کا تسلسل ہے، جس میں  #GrowWithTikTok  ماسٹرکلاس جیسے اقدامات شامل ہیں جو پہلے ہی چھوٹے اور درمیانے سائز کے  پاکستانی کاروباری اداروں کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین طریقۂ کار فراہم کر چکے ہیں تاکہ وہ پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو بہتر اور مضبوط بنا سکیں۔

ایک حالیہ عالمی جائزے کے مطابق، ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک پر اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن پر انہوں نے پہلے کبھی غور نہیں کیا تھا، جبکہ 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے نئے برانڈز کے بارے میں معلوم ہوا جن کے بارے میں وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔

"Honest woodcutter story illustration showing goddess and axe"
Education
Muhammad Shakir

The Woodcutter and the Axe

Long ago, there lived a woodcutter in a small village.  He was sincere in his work and very honest.  Every day, he set out into

Read More »
A colorful graphic celebrating Teacher Appreciation Day 2025 with school supplies like pencils and apples surrounding a "Thank You Teacher" message.
World
Muhammad Shakir

Teacher Appreciation Day 2025

In the United States, National Teacher Appreciation Day 2025 is on Tuesday, May 6, 2025. It is the centerpiece of Teacher Appreciation Week, which runs from May 5 to May

Read More »

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *